September 7, 2024 2:39 PM

printer

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے اعلیٰ رہنما امت شاہ نے یقین دلایا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جموں میں ایک عام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات تاریخی نوعیت کے ہیں کیونکہ مودی سرکار کی طرف سے دفعہ 370 منسوخ کئے جانے کے بعد قومی پرچم اور آئین کے تحت پہلے اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ جناب شاہ نے کانگریس – نیشنل کانفرنس اتحاد پر الزام لگایا کہ وہ پرانے نظام کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یہ الزام لگایا کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اتحاد جموں و کشمیر کو ایک بار پھر دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ سرکار نے مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد تک کمی کردی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں