جموں و کشمیر میں آج سہ پہر جنوبی کشمیر کے کُلگام ضلعے میں Sudhsuna Behibagh علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی ایک سینئر پولیس اہلکار نے آکاشوانی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وہ مشتبہ مقام پر پہنچے چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اب تک فریقین کی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آخری خبریں ملنے تک کارروائی جاری تھی۔