جموں و کشمیر میں آج دو عقیدتمند خواتین ہلاک اور ایک کم عمر بچی شدید طور پر، اُس وقت زخمی ہوگئی، جب آج سہ پہر پنچھی ہیلی پیڈ کے نزدیک ماتا ویشنو دیوی مندر کو جانے والے راستے پر مٹی کے تودے کھسکنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ تودے کھسکنے کی وجہ سے ایک بڑا پتھر راستے پر آکر گرا، جس کی وجہ سے ایک عقیدتمند کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر عقیدتمند شدید طور پر زخمی ہوگئیں، اِن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی، جبکہ ایک کم عمر لڑکی کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ تودے کھسکنے اور پتھر گرنے کی وجہ سے دھام تک جانے کا راستہ بند ہوگیا ہے اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
Site Admin | September 2, 2024 9:42 PM