ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:16 PM

printer

جموں و کشمیر میں آج ایک اعلیٰ سطحی بین وزارتی ٹیم نے راجوری ضلع میں Badhaal گاؤں کا دورہ کیا، جس کا مقصد پچھلے 45 دنوں میں مشتبہ حالات میں تین کنبوں کے 17 افراد کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانا تھا

جموں و کشمیر میں آج ایک اعلیٰ سطحی بین وزارتی ٹیم نے راجوری ضلع میں Badhaal گاؤں کا دورہ کیا، جس کا مقصد پچھلے 45 دنوں میں مشتبہ حالات میں تین کنبوں کے 17 افراد کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانا تھا۔
آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکزی ٹیم، جس کی قیادت وزارتِ داخلہ کے ایک ڈائریکٹر رینک کے افسر کررہے ہیں، کل شام راجوری ضلع ہیڈکوارٹر پہنچے اور ضلع، صحت اور پولیس کے سینئر افسروں سے معلومات حاصل کی۔
سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا اور دو گروپوں میں تقسیم ہوکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
مقامی انتظامیہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹیم فوری طور پر راحت پہنچانے اور مستقبل میں اِس قسم کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر کام کرے گی۔ اس سے پہلے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے راجوری میں ایک دور دراز کے گاؤں میں ایک دوسرے سے تعلق رکھے والے تین کنبوں میں 7 دسمبر سے لے کر 19 جنوری تک ہورہی اموات کی ایک بین وزارتی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔
جموں و کشمیر میں، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں Zaloora Gujjarpati کے جنگلات میں چلائی جارہی ایک انسدادِ دہشت گردی مہم کے دوران فوج کا ایک جوان شدید طور پر زخمی ہونے کے بعد، زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ یہ مہم جاری ہے اور آج اس کا دوسرا دن تھا۔ مسلح افواج کے ذرائع نے کہا کہ تلاشی مہم جنگلاتی علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو تلاش کرنے کیلئے شروع کی گئی اور اب اس میں شدت اور توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ افواج نے سوپور کے Zaloora Gujjarpati علاقے میں سکیورٹی انتظامات بہت سخت کردیئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں