جموں و کشمیر میں، AIIMs دلّی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایم سری نِواس کی قیادت میں 6 ارکان پر مشتمل ماہرین کی ایک ٹیم نے کل راجوری ضلعے کے Badhaal گاؤں کا دورہ کیا، جہاں پُر اسرار بیماری کے سبب 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ماہرین کی ٹیم میں Toxicology کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے 3 سے 4 گاؤں کے متاثرہ کنبوں کے گھروں کی باؤلی سے پانی اور دیگر غذائی اشیاء کے نمونوں کو اکٹھا کیا۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ماہرین کی ٹیم نے کل Badhaal گاؤں کا دورہ کیا اور گاؤں میں متاثرہ کنبوں کے بند گھروں سے پانی اور غذائی اشیاء کے نمونوں کو اکٹھا کیا۔ اِن نمونوں کی جانچ کی جائے گی اور اموات کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ ×
Site Admin | February 3, 2025 9:43 AM | J&K AIIMs Experts
جموں و کشمیر میں، AIIMs دلّی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایم سری نِواس کی قیادت میں 6 ارکان پر مشتمل ماہرین کی ایک ٹیم نے کل راجوری ضلعے کے Badhaal گاؤں کا دورہ کیا، جہاں پُر اسرار بیماری کے سبب 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
