جموں و کشمیر میں، 2023 کے بعد سے منظم طور پر پتھراؤ کرنے اور منظم ہڑتال کا کوئی بھی ایک واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں ڈھائی گُنا اضافہ ہوا ہے۔ دفعہ 370 کے منسوخ کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں، داخلی امور کے وزیر مملکت نتیہ نند رائے نے بتایا کہ دفعہ 370 کے منسوخ کیے جانے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں، امن، ترقی اور خوشحالی کا دور آیا ہے۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، اسپتال اور دیگر سرکاری ادارے بغیر کسی اسٹرائک یا کسی اور طرح کے خلل کے بغیر، مؤثر طور پر کام کر رہے ہیں۔
امن و قانون کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے 2023 میں جموں و کشمیر میں، 2 کروڑ 11 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔×