جموں و کشمیر میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل Nalin Prabhat نے سکیورٹی فورسز سے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ کٹھوعہ کے اپنے دورے کے دوران فوج، CRPF اور جموں کشمیر کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے سربراہ نے تمام سکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں اور علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ پولیس کے سربراہ نے زمینی سطح پر انٹیلی جنس قائم کرنے اور کارروائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خصوصی ٹیموں کی اُن کے سرگرم طریقہئ کار اور عزم کے لیے تعریف کی۔ DGP نے پولیس، فوج اور CRPF کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ کٹھوعہ ضلعوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔×
Site Admin | January 30, 2025 9:52 AM | J&K Security Forces
جموں و کشمیر میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل Nalin Prabhat نے سکیورٹی فورسز سے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا ہے۔
