October 18, 2024 3:02 PM | J&K LGs MEETING

printer

جموں و کشمیر میں، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت نے نئے مقررہ وزیروں کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔

جموں و کشمیر میں، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت نے آج، نئے مقررہ وزیروں کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ راج بھون سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر انتظامیہ میں مختلف وزیروں کی محکمہ جاتی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا۔

نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری، پبلک ورکس R&B، صنعتوں اور تجارت، کانکنی، محنت و روزگار، ترقی اور ہنرمندی کے فروغ کے محکموں کے انچارج ہوں گے۔

سکینہ مسعود اِتّو، صحت اور طبی تعلیم، اسکول تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

 جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کے محکمے، جاوید احمد رعنا کو دئیے گئے ہیں۔

جبکہ جاوید احمد ڈار کو زرعی مصنوعات، دیہی ترقی اور پنچایت راج، امداد باہمی اور انتخابات کے محکمے دئیے گئے ہیں۔

ستیش شرما، خوراک، سول سپلائی اور صارفین امور، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹکنالوجی، اطلاعاتی ٹکنالوجی، نوجوانوں کی خدمات اور کھیل کود نیز ARI اور تربیت کے محکمے دئیے گئے ہیں۔

 حکم نامے میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ جو کوئی محکمہ کسی وزیر کو نہیں دیا گیا ہے وہ وزیراعلیٰ کے زیر نگرانی رہے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں