جموں و کشمیر میں، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کل جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلعے کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں کے ذریعہ ایک خوانچہ فروش کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ مقتول اشوک چوہان، بہار کا رہنے والا تھا۔ ایک پریس اعلانیہ میں، لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پوری قوم، ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے اور یہ کہ ہماری سکیورٹی فورسز، مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ جناب سنہا نے جموں و کشمیر پولیس اور شوپیاں کے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوگوار کنبے کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے اور سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ x