جموں و کشمیر میں، ریلوے کے محکمے نے، قطعی معائنہ سے پہلے، ہفتے کے روز اُدھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریلوے لائن پروجیکٹ کے پورے کٹرہ-بانی ہال سیکشن پر، ٹرین کی کامیاب آزمائش کی۔
اِس کے بعد کل اور 8 جنوری کو، ریلوے حفاظت کے کمشنر اِس راستے پر، اِس ٹرین کو چلائے جانے کا قطعی معائنہ کریں گے، تاکہ کشمیر کے لیے یہ ریل خدمات شروع کی جا سکیں۔
ریلوے کے محکمے نے ابھی تک مختلف جگہوں پر، اِس طرح کی 6 آزمائشیں کی ہیں۔×