ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں و کشمیر دیہی ذریعہ معاش مشن JKRLM، جموں کے کیندر میں تیسرے SARAS آجیویکا میلے کے انعقاد کیلے پوری طرح تیار ہے۔

جموں و کشمیر دیہی ذریعہ معاش مشن JKRLM، جموں کے کیندر میں تیسرے SARAS آجیویکا میلے کے انعقاد کیلے پوری طرح تیار ہے۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے اس میلے میں بھارت کے آرٹ، ثقافت اور روایات کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دیہے کہ اس دس روزہ تقریب کا مقصد دیہی دستکاروں اور صنعت کاروں کو بااختیار بناتے ہوئے، ملک کیٹ متنوع آرٹ اور دستکاری کی صنعت و حرفت کو اجاگر کرنا ہے۔

V/C N Gulshan Raina

SARAS آجیویکا میلے میں فن سے متعلق گوناگونیت کو خاص طور پر اجاگر کیا گیاہے اس کے ساتھ ہی یہ میلہ دیہی خواتین کو صنعت کاری سے متعلق ملک کے بڑھتے منظر نامے میں مرکزی مقام حاصل کرنے اور اقتصادی لحاظ سے بااختیار بنانے کی غرض سے، ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔ اس میلے میں 17 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 70 اسٹالس لگائے ہیں۔   جن میں ٹیکسٹائلز، جیویلری، مٹی اور دھات سے تیار کردہ اشیا سمیت ہاتھ سے بنی مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔

یہ میلہ دین دیال انتیودیہ یوجناNRLM  سے وابستہ دیہی خاتون فنکاروں اور دستکاروں کو ایک منفرد پلیٹ فرام فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی صارفین کے سامنے نمائش کرسکیں اور براہِ راست انھیں فروخت کر سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں