جموں و کشمیر حکومت نے جموں کشمیر میں سڑک پر تحفظ سے متعلق پالیسی 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک حادثات اور اموات میں 50 فیصد کی کمی کرنا ہے۔ ٹرانسپورٹ محکمے کے وزیر کی زیر قیادت سڑک پر تحفظ سے متعلق ایک ریاستی کونسل، اِس کے نفاذ اور بیداری کی نگرانی کرے گی، جبکہ خطرناک سڑکوں کے حصوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں 20 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ گاڑیاں ہیں اور یہاں 2023 میں 6 ہزار 298 حادثات اور 893 اموات درج کی گئیں۔ تقریباً 40 فیصد حادثات، جموں، اودھم پور، سانبا اور کھٹوعہ میں پیش آئے۔ عہدیداران نے میڈیا مہموں کے ذریعے سڑک پر تحفظ سے متعلق بیداری بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
Site Admin | March 14, 2025 9:53 PM
جموں و کشمیر حکومت نے جموں کشمیر میں سڑک پر تحفظ سے متعلق پالیسی 2025 کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک حادثات اور اموات میں 50 فیصد کی کمی کرنا ہے
