ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:45 PM

printer

جموں و کشمیر اور ہریانہ میں کل اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں

جموں و کشمیر اور ہریانہ میں کل اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی اور امکان ہے کہ تقریباً دوپہر تک نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔ سب سے پہلے ڈاک سے بھیجے گئے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو بلارکاوٹ بنانے کیلئے انتخابی کمیشن نے خاطر خواہ بندوبست کیا ہے۔ کمیشن نے اپنی ویب سائٹ www.eci.gov.in کے ذریعے رجحانات اور نتائج کو عام کرنے کیلئے مستحکم، خامیوں سے پاک اور محفوظ بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سکیورٹی کا تین سطحی بندوبست کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں نتائج 873 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹوں کی گنتی کے 20 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کشمیر میں سری نگر، بڈگام، گاندر بَل، بانڈی پورہ، بارہمولہ کپواڑہ، شوپیاں، کلگام، پلوامہ اور اننت ناگ میں ووٹوں کی گنتی کے 10 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پچھلے مہینے کی 18 اور 25 تاریخ کو اور اس مہینے کی پہلی تاریخ کو تین مرحلوں میں 90 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں