جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے منگل کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ووٹوں کی گنتی خوش اسلوبی سے کرانے کے لیے ہریانہ اور جموں و کشمیر کے تمام مراکز پر سکیورٹی کے مستحکم انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہریانہ میں اسمبلی انتخابات میں تقریباً 67 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ ریاست بھر میں کل، ایک ہی مرحلے میں تمام 90 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹ ڈالے جانے کا عمل پُر امن طور پر مکمل ہونے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مختلف ضلعوں کے Strong rooms میں تین سطحی سیکیورٹی کے تحت رکھا گیا ہے۔
اُدھر جموں و کشمیر میں، تین مرحلوں میں 18 اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو، ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تینوں مرحلوں میں مجموعی طور پر 63 اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے ضروری انتظامات اور حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار کرائے گئے ہیں۔
Site Admin | October 6, 2024 9:44 PM