جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخبہ MLA’s کو آج سری نگر میں حلف دلایا جائے گا۔ عبوری اسپیکر مبارک گُل MLA’sکو عہدے کا حلف دلائیں گے، اِن میں 51، نئے رکن شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب دن میں دو بجے ہوگی۔
ًْبی جے پی کی 29 سالہ Shagun Parihar سب سے کم عمر قانون ساز ممبر ہیں جبکہ چرارے شریف کے نیشنل کانفرنس کے 80 سالہ آزمودہ کار MLA عبدُل رحیم راتھر سب سے معمر شخص ہیں۔ جناب راتھر اور علی محمد ساگر ایسے دو افراد ہیں، جو ریکارڈ ساتویں مرتبہ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ساگر 1983 سے قانون ساز اسمبلی کے ایک رکن ہیں، جب کہ راتھر نے 1977 میں ایک قانون ساز کی حیثیت سے اپنا طویل سفر شروع کیا۔x