ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 24, 2024 3:04 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ آڈٹ کو ٹیکنالوجی کے ارتقا کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے تاکہ مؤثر طور پر کام انجام دیا جاسکے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ آڈٹ کے تکنیکی ارتقاء کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے نگرانی کے کاموں کو موثر طریقے سے انجام دے سکے۔ آج نئی دلّی میں ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشز ASOSAI کی 16 ویں اسمبلی کا افتتاح کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ پبلک سیکٹر آڈٹ کا مینڈیٹ روایتی آڈٹ سے آگے بڑھ گیا ہے، جس میں عوامی بہبود کی اسکیموں اور منصوبوں کے موثر ہونے کا اندازہ لگانا شامل ہے تاکہ تمام شہریوں کو یکساں خدمات فراہم کئے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارت کے Comptroller اور آڈیٹر جنرل نے ملک کے سرکاری خزانے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین میں CAG کے عہدے کی گنجائش رکھی گئی ہے اور یہ مکمل خود مختاری کے ساتھ بھارتی آئین کے ماتحت ہے۔ صدرِ جمہوریہ مرمو نے کہا کہ CAG کا دفتر آئین سازوں کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اخلاق کے سخت ضابطے اور بہتر طرز عمل کی پیروی کرتا ہے، جو اس کے کام کاج میں اعلیٰ ترین طریقہئ کار کو یقینی بناتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پبلک فائنانس کے موثر آڈٹ کیلئے بروقت ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کا پیشہ زمانہئ قدیم سے چلا آرہا ایک طریقہ ہے اور قدیم بھارتی صحیفوں میں بھی اس کا ذکر ہے کہ کس طرح مالیاتی تدبر اور مالی دیانتداری ملک کے اہم عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے حوالہ جات مصر، یونان اور روم کے تہذیبی سفر میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اس چار روزہ کانفرنس میں شفافیت اور جوابدہی کو پروان چڑھانے میں سپریم آڈٹ اداروں کے رول پر سلسلہ وار بات چیت ہوگی۔ بھارت کے Comptroller اور آڈیٹر جنرل گریش چندر مرمو کے ذریعہ 2024-2027 کی مدت کیلئے ASOSAI کی صدارت سنبھالنا، اس سال کی اسمبلی کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

اس اسمبلی میں 42 ممالک کے 200 سے زیادہ مندوبین اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں