جموں و کشمیر میں کَل ہونے والے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ منصفانہ، صاف و شفاف اور بلارکاوٹ پولنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس مرحلے کے تحت 6 سے زیادہ ضلعوں میں پھیلے 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس مرحلے کے تحت تقریباً 25 لاکھ 78 ہزار اہل رائے دہندگان 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اہم امیدواروں میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ،PCC UT چیف طارق حامد Qarrah اور اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری شامل ہیں۔ سبھی 26 اسمبلی حلقوں میں کُل تین ہزار 502 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں، جو 100 فیصد ویب کاسٹنگ سہولیات سے آراستہ ہیں اور ووٹروں کو سبھی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس دوران ملک بھر کے 15 ہزار 500 سے زیادہ بے گھر کشمیری پنڈت کَل جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 پولنگ مراکز پر ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔
دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے چناؤ مہم کَل شام ختم ہوگئی۔ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں 3 مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔
18 ستمبر کو ہوئے پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں 61 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی تھی۔
تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت یکم اکتوبر کو بقیہ 40 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔
ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔×