ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 21, 2024 5:04 PM

printer

جموں و کشمیر اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما امت شاہ پونچھ میں چناؤ ریلی سے خطاب کریں گے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ اس مرحلے کے تحت چھ ضلعوں پر محیط 26 اسمبلی حلقوں میں اس مہینے کی 25 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل شام جموں پہنچے ہیں۔ وہ پونچھ، راجوری اور جموں اضلاع میں آج پانچ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جناب امت شاہ کا کَل ادھم پور مشرقی پارلیمانی حلقے میں نوشیرہ اور Majalta میں ریلیاں کرنے کا پروگرام ہے۔

BJP کے اعلیٰ رہنما جے پی نڈا اور راج ناتھ سنگھ آئندہ دنوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی اور NCP کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پیر کو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں