جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں 18 ستمبر کو 24 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ یہ چناؤ حلقے اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعے میں ہیں۔ اس مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی اس مہینے کی 27 تاریخ تک داخل کئے جاسکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز ہوگی۔ 30 اگست تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے حتمی ووٹر فہرستیں کل جاری کئے جانے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ تقریباً 90 لاکھ افراد ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھ کر 90 ہوگئی ہے اور حدبندی کے عمل کے بعد کئی اسمبلی حلقوں کی سرحدوں میں بھی تبدیلی آئی ہے۔x
ڈوڈہ، رام بن اور اودھم پور ضلعوں کے اونچائی والے علاقوں میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ اور بٹوٹ – ڈوڈہ -کشتواڑ قومی شاہراہ پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے
دوسری جانب ڈوڈہ، رام بن اور اودھم پور ضلعوں کے اونچائی والے علاقوں میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ اور بٹوٹ – ڈوڈہ -کشتواڑ قومی شاہراہ پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں ایسا کیا گیا ہے۔ سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لئے آرٹیفیشیل انٹلی جینس پر مبنی چہرے کی شناخت سے متعلق نظام، ڈرونس اور CCTV کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں۔ Patnitop کے پہاڑی علاقوں میں جھڑپوں کے تناظر میں وہاں سخت سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ دونوں شاہراہوں اور دیگر رابطہ سڑکوں پر سیکورٹی فورسز نے جانچ چوکیاں قائم کی ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے دن رات مشتبہ افراد کی تلاشی لی جاسکے اور کسی بھی وقت جانچ کی جاسکے۔سبھی سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح مستعد ہیں اور فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسر لگاتار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ x