جموں وکشمیر کے 24 حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جانے کا عمل جاری ہے۔ دِن کے ایک بجے تک 41 اعشاریہ ایک سات فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جموں میں 19، اُودھم پور میں ایک اور دلّی میں چار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، تاکہ پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زیادہ کشمیری پنڈت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔ ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہوجائے گی۔
Site Admin | September 18, 2024 3:06 PM