جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں گُلمرگ کے مقام پر 2025 کے موسمِ سرما کے کھیل مقابلوں کا دوسرا مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے مرحلے کا انعقاد لداخ میں 23 سے 27 جنوری کے درمیان کیا گیا تھا، جس کے دوران NDS اسپورٹس کامپلیکس اور Guphuk Pond میں، آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ونیت کمار نے کہا ہے کہ یہ کھیل مقابلے انتہائی کامیاب رہے۔ کشمیر کی ڈویژنل اسپورٹ افسر نصرت غزالہ نے آکاشوانی کو بتایا کہ کھلاڑیوں اور ناظرین نے کھیلوں کا بھرپور لطف اٹھایا اور اس تقریب کو کامیاب بنایا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا گلمرگ کلب میں اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔×
Site Admin | March 12, 2025 2:46 PM
جموں وکشمیر کے گلمرگ میں موسم سرما کے 2025 کے کھیلو انڈیا کا دوسرا مرحلہ آج اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
