مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں، لائن آف کنٹرول پر آج دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ دفاع کے ذرائع کے مطابق دراندازی کی روک تھام کی اِس کوشش میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اِس کے علاوہ جائے واقعہ سے ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان برآمد کیا گیا۔ آخری خبریں ملنے تک علاقے میں یہ کارروائی جاری تھی۔
Site Admin | July 14, 2024 9:55 PM
جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں LOC کے قریب فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا
