جموں و کشمیر میں کَل جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلع میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک جوینئر کمیشنڈ افسر JCO سمیت فوج کے پانچ جوان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد کٹھوعہ ضلع کے بلاوَر سب ڈویژن کے Machedi علاقے میں واقع Badnota گاؤں میں حملے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمی جوانوں کو بہتر علاج کے لیے بلاور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر ایک گرینیڈ پھینکا اور اس کے بعد خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ یہ گاڑی کَل دوپہر Machedi-Kindli-Malhar روڈ پر معمول کی اپنی گشت پر تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی لیکن دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔
سرکردہ فوجیوں کے گروپ کو شام میں اُس منڈلی سیکٹر میں بذریعہ طیارہ پہنچایا گیا جو حملے کی جگہ کے قریب ہے۔ زخمی فوجیوں کو علاج کیلیے اسپتال بھیجے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کردی ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائب صوبے دار اننت سنگھ، ہیڈ کانسٹبل کمل سنگھ، بندوق بردار انج سنگھ، بندوق بردار Asarsh سنگھ اور نائک ونود کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔