ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 19, 2024 3:50 PM | DAY J&K ENCOUNTER

printer

جموں وکشمیر کے کُلگام میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ دہشت ہلاک۔ آمنے سامنے کی کارروائی اب بھی جاری

جموں و کشمیر کے کلگام ضلعے میں جاری دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی میں آج صبح سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تصادم کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج معالجے کیلئے لے جایا گیا ہے۔ اِس سے پہلے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کَل رات علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ سکیورٹی دستوں نے کہا کہ جب مشترکہ فوجی دستے مشتبہ مقام Kader گاؤں پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی جاری ہے اور ہلاک ہوئے دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں