جموں و کشمیر کے کُلگام ضلعے میں کَل دو جھڑپوں میں کم از کم چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپیں جنوبی کشمیر ضلعے کے Frisal Chinnigam اور Modergam علاقوں میں ہوئیں۔ حکام نے بتایاکہ ایک دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
پہلی جھڑپ، تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران Modergam میں ہوئی۔ یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوا جب ایک ملی ٹینٹ کی موجودگی کے بارے میں حفاظتی فورسز کو اطلاع ملی۔ بعد میں سہ پہر میں Frisal Chinnigam میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
آخری خبریں ملنے تک ایک دوسرے پر گولی باری کا سلسلہ جاری تھا۔