جموں وکشمیر میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر JCO نے آج کشتواڑ ضلع کے دور دراز کے ایک جنگلاتی علاقے میں ملک کیلئے اپنی جان قربان کردی اور تین سپاہی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک سراغ ملنے پر حفاظتی دستوں نے کشتواڑ میں Bhart-Ridge علاقے میں ایک مشترکہ کارروائی شروع کی۔ اِس سے پہلے گاؤں کے دو دفاعی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔ اندازہ ہے کہ اِس علاقے میں تین سے چار دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔اسی دوران، آج شام سرینگر ضلع کے زَبروان جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور مشترکہ کارروائی مکمل ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اِس علاقے کا محاصرہ اور تلاش کارروائی آج صبح یہ سراغ ملنے پر کی گئی کہ یہاں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔فوج کی چِنار کور کے ترجمان نے بتایا کہ کَل بارہمولہ ضلع کے راج پورہ سوپور علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔
Site Admin | November 10, 2024 9:43 PM