ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:40 PM

printer

جموں وکشمیر کے راجوری ضلعے میں آج لائن آف کنٹرول کے پاس ایک حادثاتی دھماکے میں کم سے کم چھ فوجی جوان زخمی ہوگئے

جموں وکشمیر کے راجوری ضلعے میں آج لائن آف کنٹرول کے پاس ایک حادثاتی دھماکے میں کم سے کم چھ فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ معمول کی ایک گشت کے دوران، فوج کے ایک دستے نے اچانک ایک بارودی سرنگ پر پیر رکھ دیا، جس کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ یہ حادثہ راجوری ضلعے کے نوشیرا علاقے میں بھوانی سیکٹر کے مکری علاقے میں پیش آیا۔اِس حادثے میں چھ فوجی زخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے فوری طور پر راجوری کے ’150 جنرل اسپتال‘ منتقل کردیا گیا۔خبروں کے مطابق سبھی فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے کیونکہ اِنھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں