July 8, 2024 10:05 AM

printer

جموں وکشمیر کے، منشیات   و دہشت گردی تال میل کیس کے ایک اہم فرار مجرم کو گرفتار

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، جموں وکشمیر کے، منشیات   و دہشت گردی تال میل کیس کے ایک اہم فرار مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ سید سلیم جہانگیر اَندرابی عرف سلیم اَندرابی 2020 سے فرار تھا۔

NIA نے بتایا کہ اُس کی گرفتاری، سرحد پار قائم   دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے، بھارت میں منشیات و دہشت گردی تال میل اور اُن کے مالی نظام کو منہدم کرنے کی،  اُس کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

NIA نے 2020 میں یہ کیس، تحقیق کیلئے مقامی پولیس سے اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ تفتیش کے دوران NIA کو پتہ لگا کہ سلیم اَندرابی، جموں وکشمیر اور بھارت کے دوسرے علاقوں میں نشیلی اشیاء خریدنے اور بیچنے، نیز فنڈز اکٹھا کرنے کی ایک سازش کا حصہ تھا۔

یہ سازش منشیات کے تاجروں نے ممنوعہ دہشت گردانہ تنظیموں لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے کارندوں کے ساتھ مل کر تیار کی تھی۔ یہ دونوں تنظیمیں سرحد پار، پاکستان میں قائم ہیں۔

NIA کے تفتیش کاروں نے پتہ لگایا کہ منشیات کی تجارت سے حاصل کی گئی رقوم، جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے استعمال کی جاتی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں