جموں وکشمیر میں یومِ جمہوریہ تقریبات سے پہلے کشمیر ڈویژن میں سکیورٹی ایجنسیوں اور ڈویژنل انتظامیہ نے پُرامن اور کسی ناخوشگوار واقعے سے پاک تقریبات کو یقینی بنانے کیلئے پورے کشمیر میں جامع انتظامات کئے ہیں۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمیر ژون کے IGP وی کے بِرڈِی نے کہا کہ پورے کشمیر میں پرامن، حسب معمول اور کسی ناخوشگوار واقعے سے پاک یوم جمہوریہ تقریبات کیلئے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہوگی، جہاں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ترنگا لہرا سکتے ہیں اور یومِ جمہوریہ پریڈ کی سلامی لے سکتے ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے عوام کا داخلہ مفت رہے گا۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے پُراسرار حالات میں 17 افراد کی المناک ہلاکت کے پیش نظر آج راجوری ضلعے ک Badhaal گاؤں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں سے ملاقات کی اور اُن سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور اُنہیں مدد کا یقین دلایا۔ اِن ہلاکتوں کی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ جناب عمر عبد اللہ نے وہاں کے باشندوں سے کہا کہ حکومت، المناک ہلاکتوں کی وجہ معلوم کرنے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے اور اِس سلسلے میں تحقیقات میں مختلف ایجنسیاں سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک بین وزارتی ٹیم، مقامی حکام کے ساتھ سبھی ممکنہ وجوہات تحقیقات کیلئے کام کر رہی ہے۔
Site Admin | January 21, 2025 9:30 PM
جموں وکشمیر میں یومِ جمہوریہ تقریبات سے پہلے کشمیر ڈویژن میں سکیورٹی ایجنسیوں اور ڈویژنل انتظامیہ نے پُرامن اور کسی ناخوشگوار واقعے سے پاک تقریبات کو یقینی بنانے کیلئے پورے کشمیر میں جامع انتظامات کئے ہیں
