جموں وکشمیر میں کل سری نگر میں جاری سوچھتا اور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹریٹ نے سلسلے وار متاثر کن کارروائیوں کا اہتمام کیا۔ انفارمیشن ڈائریکٹر جتن کشور نے کہاکہ سوچھتا پکھواڑہ حکومت کی ایک منفرد پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ملک گیر سوچھ بھارت مشن کے حصے کے طور پر یہ پہل اپنے شہریوں کیلئے ایک صاف ستھرا اور سازگار ماحول تشکیل دینے کے حکومت کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب کشور کی قیادت میں DIPR کے حکام اور افسران نے حکومت کی ایک پہل ’ایک پیڑ شہیدوں کے نام‘ کے حصے کے طور پر DIPR دفتر میں شجر کاری مہم بھی منعقد کی۔ x