جموں وکشمیر میں چیف سکریٹری اَٹل دُلّو نے آج، قدرتی آفات سے نمٹنے، راحت، بازآبادکاری اور دوبارہ تعمیر کے محکمے کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی، جس کا مقصد جموں وکشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محکمے کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ چیف سکریٹری نے محکمے سے زور دے کر کہا کہ وہ مرکز کے زیرانتظام اِس علاقے کو درپیش خدشات سے متعلق لائحہئ عمل تیار کرنے کیلئے مزید تیزی سے کام لے۔ انھوں نے محکمے سے کہا کہ وہ اِس مالی سال کے آخر تک ایمرجنسی کارروائی کے مرکز EOC کو سرگرم کردے کیونکہ قدرتی آفات کی صورت میں مرکز کا اہم رول ہوتا ہے۔
انھوں نے گلیشیر جھیل میں طغیانی کے سبب آنے والے سیلابوں کا مطالعہ کرنے کیلئے مختلف پہاڑی جھیلوں کا دورہ کرکے اِس مشن میں تیزی لانے پر زور دیا۔
میٹنگ میں، بازآبادکاری پیکیج کے تحت، کشمیری پنڈتوں کے، PM پیکیج کے ملازمین اور مغربی پاکستان کے دیگر پناہ گزینوں WPRs کے سلسلے میں کی گئی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Site Admin | December 1, 2024 9:16 PM