September 18, 2024 10:15 AM

printer

جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات شروع ہوگئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست میں ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اسمبلی حلقوں میں جہاں آج پولنگ ہو رہی ہے سبھی پر زور دیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں اور جمہوریت کے اس فیسٹیول کو مضبوطی دیں۔

انھوں نے نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک مضبوط حکومت ہی جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے پاک ماحول قائم کر سکتی ہے، وہاں کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہو اور ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جاسکے۔ جناب شاہ نے ایک ایسی حکومت منتخب کرنے کے لیے کہا جو نوجوانوں کی تعلیم، روزگار، خواتین کو بااختیار بنائے جانے اور خطے میں علیحدگی پسندی اور اقربا پروری کو ختم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں