August 20, 2024 3:10 PM

printer

جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے آج جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعوں کے 24 اسمبلی حلقوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

انتخابی ادارے نے Pampore, Tral, Pulwama, Rajpora, Zainapora, Shopian, D.H. Pora, Kulgam, Devsar, Dooru, Kokernag (ST), Anantnag West, Anantnag, Srigufwara-Bijbehara, Shangus-Anantnag East, Pahalgam, Inderwal, Kishtwar, Padder-Nagseni, Bhadarwah, Doda, Doda West, Ramban,  اور Banihal  اسمبلی سیٹوں کیلئے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق امیدوار 27 اگست تک اِن سیٹوں کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اگست کو کی جائے گی۔ انتخابی ادارے نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست طے کی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کیلئے حتمی ووٹر فہرستیں آج جاری کئے جانے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ تقریباً 90 لاکھ افراد ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے۔

جموں و کشمیر میں ووٹروں کی کُل تعداد 87 اعشاریہ صفر نو لاکھ ہوگی، جن میں سے 44 اعشاریہ چار چھ لاکھ مرد، 42 اعشاریہ چھ دو لاکھ خواتین، تین اعشاریہ سات ایک لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے افراد اور 20 اعشاریہ سات لاکھ نوجوان ووٹرس ہوں گے۔ 90 اسمبلی حلقوں میں سے 74 حلقے جنرل زمرے کے ہیں، جبکہ 7 درجہئ فہرست ذاتوں اور 9 درجہئ فہرست قبائل کے امیدوار کیلئے ریزرو ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں