جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ، قانون ساز اسمبلی کے پانچ نامزد ارکان ایم ایل ایز کا، ایک دہائی طویل رخنہ کے بعد، نئی حکومت کی تشکیل میں ایک اہم کردار ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ ایم ایل ایز، بے دخل کئے گئے کشمیری افراد اور پاکستان کے قبضہ والے جموں وکشمیر POJK کے افراد کی نمائندگی کریں گے اور انہیں، منتخبہ نمائندوں کی طرح ہی، مکمل لیجس لیٹیو اختیارات اور مراعات حاصل ہوں گی۔ ان برادریوں کی نمائندگی کے لحاظ سے یہ ایک اہم سنگ میل ہوگا، کیونکہ قانون ساز اسمبلی میں ان کی شمولیت، ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ اس نئے بندوبست کے ساتھ ہی، جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 95 ہوجائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر، وزارتِ داخلہ کی صلاح پر ان ارکان کو نازد کریں گے۔ دوسری جانب کانگریس نے جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل سے قبل ہی، لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ قانون ساز اسمبلی کے لیے اپنے پانچ لیڈروں کو نامزد کئے جانے سے متعلق حکمراں بی جے پی کے اس قدم پر سخت اعتراض کیا ہے۔
Site Admin | October 4, 2024 2:36 PM
جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ، قانون ساز اسمبلی کے پانچ نامزد ارکان ایم ایل ایز کا، ایک دہائی طویل رخنہ کے بعد، نئی حکومت کی تشکیل میں ایک اہم کردار
