جموں وکشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں کے سول سکریٹیریٹ میں جموں و کشمیر کا رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) آن لائن پورٹل کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پہل RTI ایکٹ کے تحت سرکاری معلومات تک باآسانی رسائی فراہم کرے گی۔ تیز تر، زیادہ شفافیت اور کم خرچ میکنزم کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنائے گی۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے زور دے کر کہا کہ وہ اِس پہل کی بڑے پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں تاکہ پورے جموں وکشمیر کے شہریوں کو اِس کے فائدوں سے واقفیت حاصل ہو۔
Site Admin | January 10, 2025 9:41 PM
جموں وکشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں کے سول سکریٹیریٹ میں جموں و کشمیر کا رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) آن لائن پورٹل کا آغاز کیا
