جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات نے پورے خطے میں سرد لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور کشمیر، جموں اور لداخ میں اِس کی شدت مختلف رہے گی۔ کشمیر خطے میں مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے ساتھ اتوار اور پیر کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کا کَل سے پیر تک خطے پر اثر رہے گا، جس سے ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ سیاحوں، ریاست کا سفر کرنے والوں اور موٹرگاڑیوں کی خدمات فراہم کرنے والوں کو ٹریفک سے متعلق ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Site Admin | January 3, 2025 9:17 PM