جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے درشن کئے اور مرکز کے زیرانتظام اِس علاقے کے امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے مندر کے درشن کے دوران، عقیدتمندوں کیلئے، بھوَن میں ایک نئی یگیہ شالہ کا افتتاح کیا اور اسے عقیدتمندوں کیلئے وقف کیا۔
یگیہ شالہ اِس مذہبی احاطے کا ایک حصہ ہے، جسے بھوَن میں عقیدتمندوں کی روحانی رسموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔
Site Admin | August 11, 2024 9:35 PM