ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2024 9:42 PM

printer

جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامی کونسل نے آج جموں وکشمیر صنعتی آراضی کے الاٹمنٹ کی پالیسی 2021-30 کی ترامیم کو منظوری دے دی

جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامی کونسل نے آج جموں وکشمیر صنعتی آراضی کے الاٹمنٹ کی پالیسی 2021-30 کی ترامیم کو منظوری دے دی۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ماحصل پر مبنی، موجودہ پالیسی کی مختلف شقوں کی وضاحت کرنے کیلئے ترامیم کی گئی ہیں، جس کا مقصد زمین کے الاٹمنٹ کے عمل کو سہل بنانا اور کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی معیشت کیلئے جامع اہمیت رکھنے والی بڑی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے، حکومت کم سے کم چار ہزار کروڑ روپئے کی بڑی سرمایہ کاری کے بڑے پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیاد پر زمین الاٹ کرسکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں