جموں وکشمیر میں فوج نے بھرتی کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ٹیریٹوریل آرمی میں شرکت کرنے کیلئے کشمیر خطے کے تمام اضلاع سے نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بھرتی کی یہ مہم اِس مہینے کی 8 تاریخ کو بارہمولہ، کپواڑہ اور سرینگر ضلعوں سے شروع کی گئی تھی۔ بھرتی کا یہ عمل جموں خطے میں تمام ضلعوں سے خواہشمند لوگوں کا احاطہ کر رہا ہے۔ فوج کے ایک عہدیدار نے آکاشوانی کو بتایا کہ بارہمولہ قصبے میں بہت بڑی تعداد میں نوجوان بھرتی کیلئے آئے ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں نوجوان امیدوار فوج کی بھرتی کی اُس ریلی کیلئے پہنچے جو آج Ganthmulla میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ مہم اِس مہینے کی 17 تاریخ تک جاری رہے گی۔
Site Admin | November 11, 2024 9:08 PM