August 29, 2024 2:38 PM | J&K Encounter

printer

جموں وکشمیر میں علیحدہ علیحدہ تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں حفاظتی دستوں کے ساتھ دو الگ جھڑپوں میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی مشتبہ نقل وحرکت کے بعد حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران یہ تصادم ہوا۔ حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک دوسری جھڑپ کل رات راجوری ضلع میں اُس وقت ہوئی جب فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی مشتبہ نقل وحرکت کے بعد محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔باور کیا جاتا ہے کہ Khawas Tehsil کے  Kheri Mohra Lathi-Dhanthal علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اضافی فورسز علاقے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

اِس دوران حفاظتی دستوں نے تلاش کی کارروائی کے دوران پُنچھ ضلع میں ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا اور جنگلاتی علاقے میں کئی ہتھیار برآمد کیے۔Dachi Top Sheendra علاقے میں ایک قدرتی گپھا سے 6 ہینڈگرینیڈ برآمد کیے گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں