September 8, 2024 9:43 PM

printer

جموں وکشمیر میں سیاسی پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی چناؤ مہم تیز کردی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیوں نے اپنی چناؤ مہم تیز کردی ہے۔ پولنگ تین مرحلوں کے تحت اِس مہینے کی 18 اور 25 تاریخ نیز اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو کرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔وزیر دفاع اور سینئر BJP رہنما راجناتھ سنگھ نے آج رام بن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے دفعہ 370 کو بحال کرنے کے کانگریس کے دعوؤں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک BJP اقتدار میں ہے یہ دفعہ دوبارہ لاگو نہیں کی ہوسکتی۔
سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے BJP پر الزام لگایا کہ وہ یہ کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے کہ اگر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد، اقتدار میں آگیا تو دہشت گردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائے گا۔اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر اُن کی پارٹی نہ ہوتی تو نیشنل کانفرنس، تانا شاہی کے انداز میں کام کر رہی ہوتی۔اِسی دوران، BJP نے آج اسمبلی انتخابات کے 10 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں