ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 9:23 PM

printer

جموں وکشمیر میں سرینگر میں گرینیڈ دھماکے میں 10 سویلین زخمی ہوگئے

کشمیر وادی میں آج سہ پہر آکاشوانی سری نگر کے دفتر کے باہر سنڈے مارکیٹ میں گرینیڈ کا دھماکہ ہونے سے کم از کم 10 سویلین زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں نے TRC Crossing پر سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا جو مطلوبہ ہدف سے چوک گیا اور سڑک پر پھٹ پڑا، جس سے کم از کم 10 سویلین زخمی ہو گئے۔ سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں بہت زیادہ لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں سردیوں کی خریداری کیلئے بازار کا رخ کرتے ہیں۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور دہشت گردانہ حملے کے لیے ذمہ دار حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش کی بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں گرینڈ حملے کے سلسلے میں ڈی جی پی Nalin پربھات اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کی۔ انہوں نے دہشت گردوں اور اُن کے ساتھیوں کو سزا دینے کیلئے سیکیورٹی حکام کو مؤثر اور بھر پور کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے دہشت گرد عناصر کو اُن کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو اِس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے سیکیورٹی کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ اُنہیں دہشت گرد تنظیموں کو کچلنے کی مکمل آزادی ہے اور اِس مشن کو مکمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ جناب سنہا نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کہا۔اِس حملے کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے انتہائی افسوسناک اور پریشان کن قرار دیا۔ جناب عبد اللہ نے کہا کہ بے قصور شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو اِن حملوں کو پوری طرح روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے جی سکیں۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود Itoo کے ہمراہ گرینڈ حملے میں زخمی ہوئے شہریوں کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے سرینگر میں واقع SMHS اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں سے بات چیت بھی کی اور انہیں بہترین طبی دیکھ بھال کا یقین دلایا۔ نائب وزیر اعلیٰ اور صحت کی وزیر نے اسپتال کے حکام سے کہا کہ وہ زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں