جموںوکشمیر میں جموں ڈویژن کے کٹھوا اور ڈوڈہ ضلعوں میں دہشت گردوں کے ساتھ دو جھڑپوں میں CRPF کا ایک جوان شہید ہوگیا اور حفاظتی دستوں کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ جموں کے آکاشوانی کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پہاڑی ضلعے ڈوڈہ میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں راشٹریہ رائفلز کے پانچ فوجی اور ایک اسپیشل پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کو تیز کرنے کیلئے علاقے میں اضافی سیکورٹی فورس بھیجی گئی ہے۔ اُدھر کٹھوا ضلعے کے ہیرا نگر سیکٹر میں Saida Sukhal گاؤں میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں CRPF کا ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ CRPF کے جوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اُس کی موت ہوگئی۔ x
Site Admin | June 12, 2024 2:50 PM