جموں و کشمیر میں، حفاظتی دستوں نے جموں کے اخنور سیکٹر کے Battal علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران بڑی مقدار میں گولی بارود اور ہتھیار کا پتہ لگایا ہے۔ کل، کارروائی کے دوران ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے سامان کی تلاشی لینے پر حفاظتی دستوں کو بڑی تعداد میں ہتھیار ملے تھے۔ ان ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ شمشی پینلز، سیٹیلائٹ فون، فوجی یونیفارم اور چارجر اور ڈیجیٹل گھڑیوں سمیت مختلف آلات ضبط کئے گئے۔ یہ ہتھیار کہاں سے آئے تھے، اس بات کا پتہ لگانے اور اس دراندازی کی کوشش کے پیچھے بڑے نیٹ ورک کو سمجھنے کی غرض سے مزید چھان بین جاری ہے۔
دوسری جانب جموں و کشمیر میں کئی حملوں اور جھڑپوں سمیت جموں خطے میں پرتشدد سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر حفاظتی دستوں نے تاریخی مغل روڈ اور اس سے متصل علاقوں میں چوکسی اور نگرانی بڑھادی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مغل روڈ کشمیر وادی کو دو سرحدی اضلاع راجوری اور پُنچھ سے جوڑتا ہے اور اس کا استعمال جموں و سری نگر قومی شاہراہ (NH 44) کے متبادل کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔