جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سات اضلاع میں پھیلے 40 اسمبلی حلقوں میں بلا رکاوٹ، پُرامن اور آزادانہ انتخابات کی خاطر سیکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ پانچ ہزار 60 پولنگ مراکز پر 20 ہزار سے زیادہ پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
جن سات ضلعوں میں آج پولنگ ہو رہی ہے اُن میں کشمیر ڈویژن میں بارہمولہ،کپوڑا، باندی پورہ اور جموں اور جموں ڈویژن میں اُدھم پور، کٹھوا اور سامبا شامل ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت 39 لاکھ سے زیادہ ووٹر 415 امیداوروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔x