September 27, 2024 3:23 PM

printer

جموں وکشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم زور شور سے جاری

جموں وکشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم میں تیزی آرہی ہے۔  اِس مرحلے کے تحت 40 اسمبلی حلقوں میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریلیاں اور روڈ شو کے علاوہ لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پارٹی کی چناؤ مہم میں تیزی لانے کے لیے کَل جموں پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی‘ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

دوسری طرف کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی آج رام گڑھ کے Dunechak علاقے اور Chhamb کے Khour علاقے میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔  کانگریس پارٹی کی لیڈر پرینکا گاندھی بھی کَل انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

 جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا آخری مرحلہ تمام سیاسی پارٹیوں کے لیے بے حد اہم ہے۔ اِس مرحلے کے تحت جن اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی اُن میں جموں ڈویژن کے 24 اسمبلی حلقے اور کشمیر ڈویژن کے 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں