مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں ہردلعزیز سرکار کو منتخب کرنے کیلئے اسمبلی انتخابات کا عمل، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا، 10 سال کی مدت کے بعد جاری ہے۔
پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت جنوبی کشمیر کے چار ضلعوں کے 16 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِن 16 اسمبلی حلقوں میں Bijbehara اہم حلقوں میں سے سے ایک ہے۔ Bijbehara اسمبلی حلقے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے پیش ہے سری نگر کے ہمارے نامہ نگار کی
جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوجائے گا۔ اِس مرحلے کے تحت یکم اکتوبر کو 40 اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کَل کی جائے گی۔ امیدواروں کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 17 ستمبر ہے۔
جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 18 ستمبر کو جبکہ دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 25 ستمبر کو کرائے جائیں گے۔