ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 2:45 PM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ اِس مرحلے میں بدھ کے روز سات ضلعوں میں پھیلے ہوئے 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اِن ضلعوں میں ڈوڈہ، کِشتواڑ، رام بَن، اننت ناگ، پلوامہ، کلگام اور شوپیاں شامل ہیں۔

جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں میں سے سات سیٹیں درج فہرست ذاتوں کیلئے اور 9 سیٹیں درج فہرست قبیلوں کیلئے مخصوص ہیں۔

دوسری جانب جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے، آج نام واپس لینے کا آخری دِن ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 40 حلقوں میں 37 امیدواروں کے پرچے مسترد کردیئے گئے۔ اِن حلقوں میں پولنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 449 امیدواروں کے پرچے درست پائے گئے۔90  رکنی جموں وکشمیر اسمبلی کیلئے،  پولنگ تین مرحلوں کرائی جارہی ہے۔ اِس کے تحت 18 اور 25 ستمبر اور اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتیجوں کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔

وہیں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل تین مرحلوں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو مکمل ہوجائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔آج پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں چناؤ مہم میں مصروف ہیں۔ جنوبی کشمیر کے 16 حلقوں میں سے ایک، کلگام بھی ہے جو ایک اہم حلقہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں