جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم آخری ہفتے میں داخل ہورہی ہے اور جموں ڈویژن کی وادیئ چناب سرکردہ لیڈران کی آمد کیلئے تیار ہے جس کے تحت وزیراعظم نریندر مودی، Doda کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کَل ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی کے بھی Doda میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر عمر عبداللہ نے کَل ضلعے میں تین ریلیوں سے خطاب کیا۔ کانگریس پارٹی کے عمران پرتاپ گڑھی آج Charwa Khara میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
وادیئ چناب کے تین اضلاع کے 8 اسمبلی حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جن میں کشتواڑ، ڈوڈا اور رام بن شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی ڈوڈا ضلعے کے سبھی اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے اور بی جے پی امیدواورں کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کی موجودگی کے ذریعے دو سے تین سیٹوں پر اپنی جیت کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ وادیئ چناب میں اپنے امیدواروں کیلئے سرگرمی کے ساتھ انتخابی مہم کررہے ہیں اور کانگریس پارٹی کے ساتھ دوستانہ مقابلہ ہونے کے باوجود وہ زیادہ سے زیادہ سیٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈوڈا کے تین اسمبلی حلقوں میں 52-Doda East اسمبلی حلقہ سب سے اہم ہے جہاں 98 ہزار 582 ووٹر ہیں جن میں 48 ہزار 32خواتین اور دو مخنث ہیں۔
اِس حلقے کے ووٹروں کیلئے 171 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کُل 9 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔