August 27, 2024 10:16 AM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔ اِس مرحلے میں اگلے مہینے کی 18 تاریخ کو چھ ضلعوں میں پھیلے ہوئے 24 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کَل کی جائے گی اور اس مہینے کی 30 تاریخ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

بقیہ دو مرحلوں کی ووٹنگ اگلے مہینے کی 25 تاریخ کو، اور پہلی اکتوبر کو ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان چار اکتوبر کو کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں 87 لاکھ 9 ہزار رائے دہندگان ہیں، جن میں 44 لاکھ 46 ہزار مرد اور 42  لاکھ 62 ہزار  خواتین ہیں۔ تین لاکھ 71 ہزار ایسے ووٹر ہیں، جو پہلی مرتبہ ووٹ دے سکیں گے۔ نوجوان رائے دہندگان کی تعداد 20 لاکھ 70 ہزار ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی حلقوں میں سے 74 حلقے عام زمرے کے ہیں جبکہ 7 سیٹیں درج فہرست ذاتوں کے امیدوروں کے لیے اور 9 سیٹیں درج فہرست قبیلوں کے امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں